اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ رجسٹرار سے معاملات پوشیدہ رکھنے لگی

رجسٹرارکی انتظامی امور میں بے اعتنائی سامنے آنے لگی ،ایساکوئی واقعہ نہیں ہوا،ڈاکٹر فہیم


Staff Reporter June 25, 2013
رجسٹرارکی انتظامی امور میں بے اعتنائی سامنے آنے لگی ،ایساکوئی واقعہ نہیں ہوا،ڈاکٹر فہیم فوٹو: فائل

وفاقی اردویونیورسٹی میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کی انتظامی امور میں بے اعتنائی کے سبب انتظامیہ نے اہم دفتری معاملات ان سے پوشیدہ رکھنے شروع کردیے ہیں۔

یونیورسٹی کے بعض اہم فیصلوں، چانسلرآفس ایوان صدرسے خط وکتابت، سینیٹ کی تشکیل اور اجلاس سے متعلق اہم معاملات سے انھیں علیحدہ کردیا گیا ہے، اس بات کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا جب یونیورسٹی کے چانسلر آفس ایوان صدرکی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مشتاق احمد یوسفی کی موجودگی میں پروفیسر فتح محمد ملک کو قائم مقام ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مقررکرتے ہوئے ان کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس بلائے جانے کا خط جاری ہوا، یہ خط گزشتہ ماہ یونیورسٹی کوموصول ہوا تھا اور ایوان صدرکوجوابی خط بھی لکھا گیا۔



جس میں اس فیصلے کویونیورسٹی کوڈ کے برخلاف قراردیتے ہوئے اسے تسلیم کرنے سے معذوری ظاہرکی گئی، تاہم حیرت انگیزطور پر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر فہیم الدین اردو یونیورسٹی کے اس اہم ترین معاملے سے بے خبر تھے، ''ایکسپریس'' نے جب رجسٹرار سے اس نوعیت کے خط کی یونیورسٹی کو موصولی کے حوالے سے دریافت کیا توان کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، یہ ممکن ہی نہیں کہ اس نوعیت کامعاملہ ہو اور وہ بے خبر رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں