مکہ مدینہاستنبول اورلندن میں مقتول صحافی خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

استنبول اور لندن میں بھی مقتول صحافی جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی


ویب ڈیسک November 16, 2018
استنبول کی مسجد فاتح میں نماز جمعہ کے فوری بعد صحافی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ فوٹو : الجزیرہ

استنبول کے سعودی قونصل خانے میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خاشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کری گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقتول صحافی جمال خشقجی کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں ادا کردی گئی۔ صحافی کے بیٹے صلاح خاشقجی نے مدینہ میں والد کی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے فوری بعد ادا کی جانے والی غائبانہ نماز جنازہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے ہزاروں نمازیوں نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

https://twitter.com/AlziadiQ8/status/1063371169489985536

دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول کی مسجد فاتح میں نماز جمعہ کے فوری بعد صحافی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقتول کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ لندن فنزبری میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

https://twitter.com/TurkiShalhoub/status/1063336366644387841