سلمان خان نے سنیل شیٹھی کی بیٹی کو متعارف کرانے کی ذمہ داری اٹھالی

ویب ڈیسک  پير 19 نومبر 2018
سلمان خان نے ادتیا پنچولی اور سنیل شیٹھی سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے بچوں کو فلم نگر میں متعارف کرائیں گے (فوٹو: فائل)

سلمان خان نے ادتیا پنچولی اور سنیل شیٹھی سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے بچوں کو فلم نگر میں متعارف کرائیں گے (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ آتھیا شیٹھی کو ایک بار پھر متعارف کرانے کی ذمہ داری اٹھالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سلمان خان نے ادتیا پنچولی اور سنیل شیٹھی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اُن کے بچوں کو فلم نگری میں ڈیبیو کرائیں گے اور اپنے وعدے کی پاس داری کرتے ہوئے سلمان خان اداکارہ آتھیا شیٹھی کو ایک بار پھر متعارف کرانے جارہے ہیں جس کے لیے وہ ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب جہاں سنیل شیٹھی کے بیٹے آہان شیٹھی ساجد ناڈیاڈ والا کے بینر تلے بننے والی فلم  سے ڈیبیو کر رہے ہیں تو وہیں ادتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی بھی ایک بار پھر موسیقی اور ایکشن سے بھرپور فلم میں کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کے ساتھ نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ 3 سال قبل سلمان خان اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ میں آتھیا شیٹھی اور سورج پنچولی کو متعارف کراچکے ہیں تاہم فلم کی ناکامی نے اداکاروں کے فلم کیریئر کو شروع ہونے سے قبل ہی روک دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔