
جے آئی ٹی کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل نیب عرفان منگی نے پیر کے روز سربمہر لفافے میں رپورٹ جمع کرائی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمدکے تبادلہ پر سوالات اٹھانے کے ساتھ ساتھ اعظم سواتی کے اثاثوں کی تحقیقات اور آئی جی ٹرانسفر میں اختیارات کے ناجائزاستعمال پر تحقیقات کی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرکے پڑوسیوں سے ہونیوالے جھگڑے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنائی تھی۔