امیتابھ بچن کی جانب سے امت مسلمہ کو عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد

ویب ڈیسک  منگل 20 نومبر 2018
امیتابھ بچن نے اس مبارک دن پر محبت ، امن  اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔ فوٹوفائل

امیتابھ بچن نے اس مبارک دن پر محبت ، امن اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔ فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے مسلم امہ کو جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور فیس بک پر حضور اکرمﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پرایک روز قبل ہی  تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

بگ بی نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لکھا ’کل عید میلاد النبیﷺ ہے، میری طرف سے تمام لوگوں کو جشن عید میلادالنبیﷺ مبارک ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت، امن  اور خوشحالی کا پیغام بھی دیا۔

https://twitter.com/SrBachchan/status/1064737995297673216

واضح رہے کہ امیتابھ بچن تمام مسلمانوں کو عید اور جشن عید میلادالنبیﷺ کی مبارکباد دینا کبھی نہیں بھولتے، گزشتہ برس بھی انہوں نے جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی بھرپور انداز میں مبارکباد دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔