پنجاب اسمبلی میں 10 کھرب 25 ارب کے43 مطالبات زر منظور

فنانس بل اور بجٹ کی منظوری آج لی جائیگی، تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ پھر مسترد.


Numainda Express June 27, 2013
جنوبی پنجاب میں پچھلے 3 سال میں ایک بھی مریض کو مفت دوائیں نہیں ملیں، اپوزیشن. فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی میں 10 کھرب 24ارب82کروڑ94 لاکھ 06ہزارروپے کے 43 مطالبات زرمنظور کرلیے گئے ہیں۔

فنانس بل اور بجٹ 2013-14 کی منظوری آج لی جائیگی۔ محکمہ صحت کے متعلق مطالبہ زر پر بحث کرتے ہوئے اپوزیشن کے شہاب الدین سہیڑ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پچھلے3سال میں ایک بھی مریض کو مفت دوائیں نہیںملیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب تھوڑا سا فوکس جنوبی پنجاب پر بھی کریں، ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج کیلیے فنڈ بڑھا کر10کروڑ سے25 کروڑ روپے کیا جائے۔



آئی این پی کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید5فیصد اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں کیلیے اربوں روپے کے فنڈ رکھ سکتے ہیں تو سرکاری ملازمین کے ساتھ کیوں ناانصافی کی جا رہی ہے جبکہ صوبائی وزیر خزانہ نے ایوان میں واضح کر دیا کہ پنجاب حکومت کسی بھی صورت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافہ نہیں کرے گی بلکہ 10فیصد ہی اضافہ ہوگا۔