شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک  جمعـء 23 نومبر 2018
شہبازشریف کے خون میں ایڈینو کار سنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688 پائی گئی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

شہبازشریف کے خون میں ایڈینو کار سنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688 پائی گئی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے خون کے تجزیہ کی رپورٹ میں کینسر کا انکشاف ہوا، شہباز شریف کا معائنہ ان کے گلے میں تکلیف کی بناء پر کرایا گیا، رپورٹ میں Chromogranin A کی کیفیت کی نشاندہی ہوئی ہے، شہبازشریف کے خون میں ایڈینو کار سنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688 پائی گئی تاہم اس جزو کی جسم میں مقدار 100 تک ہونی چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے شہبازشریف کو فوری سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دیا ہے، شہبازشریف پہلے بھی کینسر کے مریض رہ چکے ہیں تاہم وہ اس مرض سے صحت یاب ہوگئے تھے، سرطان کے مریضوں میں دوبارہ مرض ظاہر ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔