کرینہ کپور کی فلم ’’ستیہ گرہ‘‘ کا پہلا باقاعدہ ٹریلر جاری

فلم میں منفرد کردار ملا ہے، ورکنگ جرنلسٹ کے روپ میں نظر آؤں گی، اداکارہ


Net News June 28, 2013
فلم میں منفرد کردار ملا ہے، ورکنگ جرنلسٹ کے روپ میں نظر آؤں گی، اداکارہ فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور اداکارہ کرینہ کپور کی پولیٹکل تھرلر فلم ''ستیہ گرہ ''کا پہلا باقاعدہ ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اس فلم میں کرینہ کپور کو مرکزی کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ فلم میں منفرد کردار ملا ہے انٹرنشنل ورکنگ جرنلسٹ کے روپ میں اپنے کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ فلم کی کہانی شاندار ہے اور اسے بڑی خوبصورتی کے ساتھ فلمبند کیا گیا ہے۔ یہ فلم شائقین کی توجہ کا مرکز بھی بنے گی۔

مقبول خبریں