بلڈر اور مذہبی رہنما پراسرار طور پر لاپتہ اغوا کا خدشہ

متحدہ دینی محاذ کے امان اﷲ مغل نوابشاہ سے دریا خان مری جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے


Nama Nigar June 29, 2013
معروف بلڈر اور متحدہ دینی محاذ کے رہنما امان اﷲ مغل نوابشاہ سے اپنی کار میں دریا خان مری جاتے ہوئے راستے میں پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

متحدہ دینی محاذ کے مقامی رہنما اور معروف بلڈر پُراسرار طور پر لاپتہ، ورثاء کی جانب سے اغوا کا خدشہ، مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے معروف بلڈر اور متحدہ دینی محاذ کے رہنما امان اﷲ مغل نوابشاہ سے اپنی کار میں دریا خان مری جاتے ہوئے راستے میں پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ ورثاء کی جانب سے تلاش میں ناکامی پر اغوا کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



جس کے خلاف متحدہ دینی محاذ کے صوبائی رہنما حنیف عثمانی کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد نے دوڑ تھانے پر احتجاج کرتے ہوئے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، دوڑ پولیس نے امان اﷲ مغل کے بھائی ظفر اقبال کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

مقبول خبریں