اورکزئی میں حساس اداروں کی کارروائی 180 کلوگرام بارودی مواد برآمد

بروقت اطلاع ملنے پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی،سیکورٹی حکام


ویب ڈیسک November 28, 2018
ہر تھیلے میں 20 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا، فوٹو: فائل

اورکزئی میں حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی، حساس اداروں کے اہلکاروں نے پلاخیل کے پہاڑ سے خفیہ اطلاع پر 9 تھیلوں سے مجموعی طور پر 180 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: اورکزئی ایجنسی میں قیامت ٹوٹ پڑی

حکام کا کہنا ہے کہ ہر تھیلے میں 20 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا، بارودی مواد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ضلع اورکزئی کے ہیڈکوارٹر کلایہ کے جمعہ بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔