- ٹیکنالوجی کا استعمال: نئی دنیا کا سفر
- ویزہ میں تاخیر؛ عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں شرکت مشکوک
- ایپل نے نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا
- امریکا کی سڑکوں پر رکشے کی ویڈیو وائرل
- ایسٹرازینیکا نے اپنی تمام کورونا ویکسین عالمی منڈیوں سے اٹھالی
- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے اور نہ ہی ان کو چیلنجز کا احساس ہے، مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے 100 دن میں 100 جھوٹ بولے گئے اور آج روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر 600 ارب روپے قرض بڑھ گیا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت خود اپنی بدنامی کررہی ہے، چوری ہورہی ہے ہم روک نہیں سکتے، کرپشن ، منی لانڈرنگ روکنے کا مفتاح اسماعیل کے معاشی اصلاحات ہی واحد طریقہ تھا، معیشت بہتر نہیں ہوگی تو روزگار کیسے بڑھے گا، جب تک لوگ ٹیکس نہیں دیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بتایا جائے کن لوگوں نے پیسا باہر رکھا ہے ،حکومت کیوں کارروائی نہیں کررہی، ٹیکس نہ دینے والوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی، 50 لاکھ گھر کیلیے کم سے کم 5 کھرب روپے درکار ہیں، اس پرکوئی بات نہیں کی گئی، ایک کروڑ نوکریاں کیسے پیدا ہوں گی کوئی بات نہیں کی گئی۔
شاہد خاقان نے کہا کہ عمران خان کو آج تک یقین نہیں آیا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں، ہم سب سے بڑے احتساب کے حامی ہیں میں نے کہا تھا مجھ سے اور میری کابینہ سے شروع کریں، آج بھی ملک کا اپوزیشن لیڈر جیل میں ہے جب کہ عمران خان، کابینہ احتساب کیلیے پیش ہوں، ان کے وزیر گرفتار نہ ہوں تو میں ذمہ دارہوں گا۔
دوسری جانب سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان آپ نے کہا تھا کہ 90 دن میں ملک سے کرپشن ختم کردوں گا لیکن 100 دن میں خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو رول بیک کردیا گیا، یہ جھوٹ ، دھوکا ہے جو قوم کے ساتھ کیا جارہا ہے، آج کا جاری وائٹ پیپر ثابت کرے گا، عمران خان کے پاس نہ اہلیت ہے، نہ انکو چیلنجز کا احساس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔