یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑدیا

لیگ اسپنر نے 33 ویں میچ میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کی


Abbas Raza December 06, 2018
لیگ اسپنر نے یہ ہدف 33 ویں میچ میں عبور کیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:









ابوظہبی: لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرلی، لیگ اسپنر نے یہ ہدف 33 ویں میچ میں عبور کرلیا جب کہ اس سے قبل آسٹریلوی کلیری گریمٹ نے 36ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔

واضح رہے کہ کلیری گریمٹ کا یہ ریکارڈ 82سال سے نہیں ٹوٹ سکا تھا، اس لحاظ سے ٹاپ بولرز کی فہرست میں روی چندرن ایشون37، ڈینس للی اور وقار یونس38،38 میچز میں 200وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، تاہم اب یاسر شاہ نے ٹاپ پر جگہ بنالی ہے۔








تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں