برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ کے 9 چھکے، انگلینڈ میں ٹیسٹ اننگز کا مشترکہ ریکارڈ

رضا اللہ نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے


ویب ڈیسک September 12, 2026

برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر رضا اللہ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کئی ریکارڈ برابر کر ڈالے۔ انہوں نے 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 81 رنز بنائے۔

رضا اللہ کے 9 چھکے انگلینڈ میں کسی ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کے برابر ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے 2023 کی ایشز سیریز کے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 155 رنز کی اننگز کے دوران 9 چھکے لگائے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ رضا اللہ نے اپنی ایک اننگز میں اتنے ہی چھکے لگائے جتنے انگلینڈ کے لیجنڈری بلے باز سر جیفری بوائیکاٹ نے اپنے پورے 108 ٹیسٹ میچز کے کیریئر میں لگائے تھے۔

ساتھ ہی رضااللہ نے نیوزی لینڈ کے بولر ٹِم ساؤتھی کا ڈیبیو پر زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

واضح رہے پاکستان نے برمنگھم ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 449 رنز بنائے اور انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیےرنز کا ہدف دیا۔

رضا اللہ کی دھواں دار اننگز نے نہ صرف پاکستان کے مجموعے کو تیزی سے آگے بڑھایا بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کی سرزمین پر چھکوں کا ایک منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔