کفایت شعاری نظرانداز وزراء کی رہائشگاہوں کی تزئین وآرائش کیلیے کروڑوں کا مطالبہ

پی ڈبلیو ڈی کا منسٹرز انکلیو کی تزئین وآرائش کیلئے مختص 15 لاکھ روپے کو بڑھا کر ساڑھے پانچ کروڑ روپے کرنے کا مطالبہ


ویب ڈیسک December 08, 2018
وفاقی حکومت کی 6 ہزارسے زائد رہائش گاہوں کیلئے پی ڈبلیوڈی کے پاس 12 کروڑ کا محدود بجٹ ہے: فوٹو: فائل

تحریک انصاف حکومت کی جانب سے ایک جانب کفایت شعاری کے دعوے کئے جارہے ہیں تو دوسری جانب وفاقی وزرا کی رہائش گاہوں کا بجٹ 15 لاکھ روپے سے بڑھا کر ساڑھے 5 کروڑ روپے کرنے کا مطالبہ ہورہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت کی جانب سے ایک جانب کفایت شعاری مہم شد ومد سے جاری ہے، سرکاری وزارتوں اوراداروں کی گاڑیاں، ہیلی کاپٹرز اور یہاں تک کہ وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسیں تک نیلام کی گئیں ، دوسری جانب وزراء کے بنگلوں کی تزئین وآرائش کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے سے زائد کا مطالبہ سامنے آگیا ہے۔

پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ حکام کو بھجوائی گئی دستاویزات کے مطابق محکمے کے پاس وفاقی حکومت کی 6 ہزارسے زائد رہائش گاہوں کے لئے 12 کروڑکا محدود بجٹ ہے جب کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع منسٹرز انکلیو کے لیے 15 لاکھ روپے مختص ہیں۔

پی ڈبلیو ڈی نے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر کہا ہے کہ منسٹرانکلیو کی ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کیلئے 5 کروڑ57 لاکھ روپے کے اضافی فنڈ فراہم کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں