40 سالہ جرمن خاتون اپنی محبت پانے پنڈی بھٹیاں پہنچ گئی

ویب ڈیسک  پير 10 دسمبر 2018
پاکستان کے لوگ انتہائی خوش اخلاق ہیں، جرمن خاتون:، فوٹو:سایکسپریس

پاکستان کے لوگ انتہائی خوش اخلاق ہیں، جرمن خاتون:، فوٹو:سایکسپریس

پنڈی بھٹیاں: جرمنی کی رہائشی خاتون اپنی محبت کو پانے کے لیے پنڈی بھٹیاں پہنچی اورشادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹس پربننے والی بیشتردوستیاں ازدواجی زندگیوں میں تبدیل ہورہی ہیں اوراب جرمنی کی 40 سالہ خاتون تاترجنا ہاکسن 30 سالہ محمد اعجازپاکستانی کی محبت میں پنڈی بھٹیاں پہنچی اوراسلام قبول کرکے شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکن خاتون سیالکوٹ پہنچ گئی

اسلام قبول کرنے کے بعد جرمن خاتون نے اپنا نام تاترجنا ہاکسن سے مریم رکھ لیا ہے، خاتون نے پاکستان کے لوگوں کوخوش اخلاق قراردیتے ہوئے پاکستان میں مستقل رہنے کے عزم کا اظہارکیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پردوستی کے باعث امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچی تھی اوررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔