- اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری
- پاکستان ’’بی پی او‘‘ کی مدد سے معاشی بحران سے نکل سکتا ہے
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
- ’چھوٹے بھائی‘ افتخار نے وزیرکھیل کا لحاظ نہیں کیا 6 چھکے جڑ دئیے، شاداب خان
- عدالت نے شیخ رشید کے خلاف موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات معطل کردیے
- سیکورٹی خدشات، سعودی عرب نے کابل میں سفارت خانہ بند کردیا
- ملک میں بدامنی اور تشدد سے عرصہ حیات کم ہوسکتا ہے
- امریکا میں لائبریری کو 43 سال بعد کتاب لوٹا دی گئی
- سمندر میں خفیہ سفر کے لیے پُر تعیش سُپر یاٹ کا خیال پیش
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 195 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
احتساب کی بندوق کے نشانے پر صرف شریف خاندان ہی ہے، مریم اورنگزیب

غیر قانونی اقدام کو متعلقہ قانونی فورم پر چیلنج کریں گے، مریم اورنگزیب فوٹو: فائل
اسلام آباد / لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احتساب کی بندوق کے نشانے پر شریف خاندان ہے جسے علیمہ خان، زلفی بخاری، علیم خان اور دیگر نظر نہیں آتے۔
خواجہ سعد رفیق کی گرفتاری پر ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت صرف سیاسی انتقام میں کارکردگی دکھا رہی ہے، اسے چوری کے مینڈیٹ کا خوف ہے، اپنی نااہلی اور مصنوعی کارکردگی دکھانے کے لئے سیاسی تخریب کاری جارہی ہے، سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہے، نیب کے پاس مالم جبہ ریزاٹس، ای او بی آئی، چنیوٹ کے دھاتوں کے منصوبے کی تحقیقات کا وقت نہیں۔ نیب کو نظر نہیں آرہا کہ 25 ارب کی پشاور میٹرو 80 ارب کے گڑھوں میں کیسے تبدیل ہوئی۔ دراصل احتساب کی بندوق کے نشانے پر شریف خاندان ہے جسے علیمہ خان، زلفی بخاری، علیم خان اور دیگر نظر نہیں آتے۔
حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نئے پاکستان میں دو قانون لاگو ہیں، ایک اپوزیشن، شریف خاندان، عوام کے لئے اور دوسرا عمران خان اور ان کے لاڈلوں کے لئے ہیں، عمران خان اپنے دائیں بائیں موجود لوگوں کو ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود سفر کرواتے رہے، ہائی کورٹ اور نیب نے خود کہا ہے کہ حمزہ شہباز کسی کیس میں مطلوب نہیں، جب نیب نے بلایا حمزہ شہباز پیش ہوتے رہے۔ وہ اپنے اہلِ خانہ سے ملنے جا رہے تھے، پھر کس قانون کے تحت حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا۔ غیر قانونی اقدام کو متعلقہ قانونی فورم پر چیلنج کریں گے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت ترقیاتی منصوبوں سے شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی تختیاں اتار کر اپنی تختیاں حکومت لگوا رہی ہے، پچھلے سو دنوں میں ملک میں 70 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ، وزراء کی کارکردگی کا جائزہ نااہل استاد لے رہے ہیں۔ جب استاد ہی نااہل ہو تو شاگرد کبھی بھی پاس نہیں ہو سکتے ، حکومت کی 100 روزہ کارکردگی میں انڈے، کٹے اور مرغیاں نکال دیئے جائیں تو کل وزرا کی جو رپورٹ آئی اسے سامنے لایا جائے، گزشتہ روز ایک بار پھر اگلے 100 روز کے لئے جھوٹ کا بندوبست کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔