نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات، خواجہ برادران کی گرفتاری پربات چیت

ویب ڈیسک  بدھ 12 دسمبر 2018
 ملاقات میں دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ فوٹو : فائل

ملاقات میں دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں خواجہ برادران کی گرفتاری پر بات چیت کی گئی۔

منسٹر انکلیو اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان خواجہ برادران کی گرفتاری اور حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں نیب مقدمات اور اس حوالے سے جاری کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کے اجلاس کے فیصلوں سے نواز شریف کو آگاہ کیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی معاملات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔