پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پر عزم ہے آرمی چیف

آرمی چیف کا سندھ کے گدرا سیکٹر میں اگلے مورچوں اور تھرکول پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ، آئی ایس پی آر 


ویب ڈیسک December 12, 2018
آرمی چیف کا سندھ کے گدرا سیکٹر میں اگلے مورچوں اور تھرکول پائلٹ پراجیکٹ کا دورہ - فوٹو: آئی ایس پی آر 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا ہے کہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کے لیے پر امن ماحول فراہم کیا جائے گا اور پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے گدرا سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، آرمی چیف نے فوجی دستوں کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور بلند مورال کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے تھر کول پائلٹ پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں ایم ڈی فوجی فرٹیلائزر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے ان کا استقبال کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو تھرکول پائلٹ پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ملک کی اندرونی سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے سے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی، ملک میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جب کہ پاک فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلیے پر عزم ہے۔

[fb-post-embed url="
COAS visited forward troops in Gadra Sector Sindh

ISPR PRESS RELEASE – 375/2018 Karachi, 12 December 2018: General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) visited forward troops in Gadra Sector Sindh. COAS commended operational preparedness and high state of morale of the troops. He said that Pakistan Army is fully committed to guard the frontiers of country. Lieutenant General Humayun Aziz, Commander Karachi Corps accompanied the COAS during the visit. Later, COAS visited Thar Coal Project. He was given detailed briefing on the progress of the pilot projects. Talking on the occasion, he said that internal security situation of Pakistan has largely improved paving way for foreign investment. We will continue to play our part in ensuring secure environment for business and entrepreneurship in Pakistan by both local and foreign investors. Lieutenant General Tariq Khan (Retired), Managing Director Fauji Fertilizer Company received COAS upon his arrival.

Posted by DG ISPR on Wednesday, December 12, 2018
"]