ایکنک آج 100ارب کے 5منصوبوں کی منظوری کا جائزہ لیگی
نندی پور،نیلم جہلم پاور پراجیکٹ سمیت دیگرمنصوبے شامل،اجلاس کی صدارت اسحق ڈارکرینگے
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی(ایکنک)آج(جمعرات)425 میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کرنیکی صلاحیت کے حامل57 ارب روپے مالیت کے نندی پور پاور پراجیکٹ اور نیلم جہلم پاور پراجیکٹ سمیت 100 ارب روپے سے زائد مالیت کے 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کاجائزہ لے گی۔
اجلاس وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحق ڈار کی زیر صدارت ہوگا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائیگا ،ذرائع نے مزید بتایا کہ آج اجلاس میں61ارب روپے مالیت کے چشمہ ون اورچشمہ ٹو نیو کلیئر پاور پلانٹس کے منصوبوں کی منظوری دینے کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

اسکے علاوہ جاپان کے تعاون سے ملک بھرمیںتمام ائیر پورٹس پر سیکیورٹی انفرا ا سٹرکچر اور ایکوئپمنٹس کی اپ گریڈیشن کیلیے ایک ارب 60کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی بھی منظوری دینے پرغورہوگا۔