وزیراعظم نے گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 13 دسمبر 2018
وزیراعظم نے سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بورڈ بھی تحلیل کردیا۔

وزیراعظم نے سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بورڈ بھی تحلیل کردیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ملک میں گیس کے بدترین بحران پر ایم ڈی سوئی سدرن اورسوئی ناردرن کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی اور سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بورڈ بھی تحلیل کردیا، اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن آج ہی نوٹی فکیشن جاری کردے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعظم کا سوئی سدرن اورسوئی ناردرن کے سربراہان کیخلاف تحقیقات کا حکم

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم کو پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے سمری موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کیا جائے کیوں کہ یہ حکومت کے توقعات کے مطابق کام نہیں کررہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔