- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
- عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات
- 10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان
- پاکستان سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی پرواز کل مدینہ منورہ کیلیے روانہ ہوگی
- لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار
- بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
- پی ایس ایل2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
خان بمقابلہ خان؛ سلمان کے مقابلے فواد خان بہترین قرار
کراچی: عید الفطر پر پاکستانی سینما میں سلمان کی فلم ’بھارت‘ اورفواد خان کی ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ ریلیز ہورہی ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ بھارتی شائقین نے بھی سلمان خان کے مقابلے فواد خان کو بہترین قراردے دیا ہے۔
عید الفطرپرپاکستانی سینما میں پاکستان اوربھارت کی دوبڑی فلموں سلمان کی ’بھارت‘ اور فواد خان کی’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کا میلہ سجے گا۔ جہاں سلمان خان بھارت کے ساتھ پاکستانیوں میں بھی بے حد مقبول ہیں وہیں فواد خان کے چاہنے والے بھی کم نہیں لہٰذا اس عید الفطر پر پاکستانی سینما میں دونوں خانز کے درمیان کڑا اور بڑا مقابلہ ہوگا جس کی پیشگوئی معروف بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے بھی کردی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فواد اورماہرہ کی ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘
ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’اس عید پر سلمان خان کا مقابلہ فواد خان سے ہوگا، پاکستان سمیت بیرون ممالک میں عید الفطر پر فلم ’مولاجٹ‘ ریلیزکی جارہی ہے، شائقین کواس فلم کا بے صبری سے انتظار تھا جب کہ سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ بھی پاکستان میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی لہٰذا پاکستان میں اس بار خان کا مقابلہ خان سے ہوگا۔‘
Salman Khan versus Fawad Khan… Pakistan is all set to release its most ambitious film #MaulaJatt on #Eid2019 *in their country* and Overseas… Salman’s #Bharat is also confirmed for #Eid2019, so it will be Khan vs Khan at Pakistan BO… #TheLegendOfMaulaJatt pic.twitter.com/F2wt9eEeO2
— taran adarsh (@taran_adarsh) December 12, 2018
ترن آدرش کی اس ٹوئٹ پر پاکستان اور بھارتی شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل دیکھنے میں آیا، جہاں پاکستانیوں نے سلمان خان کے مقابلے فواد خان کو بہترین قراردیا وہیں فواد خان کے بھارت میں موجود مداحوں نے بھی سلمان کی جگہ فواد کے حق میں ووٹ دے دیا۔
پاکستانی اداکار گوہررشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’سر ہم سب سلمان خان سے بے حد محبت کرتے ہیں لیکن ہمارافواد بھی کسی سے کم نہیں۔‘
https://twitter.com/GoharRsd/status/1072817101826600960
شوکت بلال نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی فواد خان کے حق میں ٹوئٹ کیا گیا۔
https://twitter.com/advshbilal/status/1072853079471607809
ایک بھارتی صارف پون تواری نے حیرت انگیز طور پر سلمان کے مقابلے فواد خان کے حق میں ووٹ دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں فواد خان کی فلم کا انتظار ہے۔
waiting for fawad's movie… from India
— Pawan Tiwari (@Pawantiwarikmh) December 12, 2018
عنیب عباس نامی ٹوئٹرصارف نے دونوں خانوں کو اپنا پسندیدہ قراردیا۔
https://twitter.com/AnibAbbas/status/1072778005095870464
واضح رہے کہ عید الفطر پر صرف فواد خان اور سلمان خان کے درمیان مقابلہ نہیں ہوگا بلکہ پہلی بار پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اوراداکارہ کترینہ کیف بھی مدمقابل آئیں گی لہٰذا یہ عید الفطر پاکستانی شائقین کے لیے بہت دلچسپ ہونے والی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔