نیب نے راناثنااللہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغازکردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 14 دسمبر 2018
رانا ثنااللہ پرفیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کرمن پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔

رانا ثنااللہ پرفیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کرمن پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی راناثناءاللہ بھی نیب کے شکنجے میں آگئے، نیب نے سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کے خلاف فیصل آباد انڈر پاس کا نقشہ بدل کرمن پسند افراد کو کروڑوں روپے فائدہ پہنچانے کے الزام پر تحقیقات شروع کر دیں۔

واضح رہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کے خلاف نیب تحقیقات کررہا ہے جب کہ شہباز شریف اور خواجہ برادران اس وقت نیب کی زیرحراست میں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔