فیصل نبی کے قتل میں ملوث 3ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

تفتیشی افسر گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے میں ناکام،عدالت میں پیش نہیں ہوئے


Staff Reporter July 06, 2013
فاضل عدالت نے ملزمان کو 8جولائی تک کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ فوٹو: فائل

بینکار فیصل نبی ملک کے قتل میں ملوث منصور مجاہد ، سیدہ معصومہ زینب عابدی اور انب زہرہ حمید کو 8جولائی تک کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

مقدمے کے تفتیشی افسر گواہوں کے بیانات قلمبند کرانے میں ناکام ہوگئے اورعدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے، جمعے کو جیل حکام نے ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیز کے روبرو پیش کیا تھا ،اس موقع پر مقدمے کے تفتیشی افسر کو طلب کیا گیا جو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔



کورٹ محرر نے عدالت کو بتایا کہ وہ نجی کام کے سلسلے میں شہر سے باہر گئے ہیں، فاضل عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس افسر گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے پابند تھے تاہم ، واضح رہے کہ ملزمان مقتول فیصل نبی کے دوست ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے