مس امریکا کی اپنی ساتھیوں کی خراب انگریزی کا مذاق بنانے پر معذرت

مس امریکا سارہ روز نے مس ویت نام اور مس کمبوڈیا کی انگریزی سے ناواقفیت کا مذاق بنایا تھا


ویب ڈیسک December 16, 2018
مس امریکا نے مس ویت نام اور مس کمبوڈیا کی انگریزی زبان سے ناواقفیت کا مذاق بنایا تھا۔ فوٹو : فائل

مس امریکا سارہ روز سمرز نے مقابلہ حسن میں شامل کمبوڈیا اور ویت نام کی ماڈلز کی خراب انگریزی کا مذاق بنانے پر معذرت کرلی ہے۔

تھائی لینڈ میں جاری مس یونیورس کے مقابلے میں شریک مس امریکا نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے مقابلے میں شریک مس ویت نام اور مس کمبوڈیا کی کمزور انگریزی کا مذاق اُڑانے پر معذرت کرلی ہے۔ مس امریکا کو متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔

مس امریکا سارہ روز نے رواں ہفتے بدھ کے روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں مس کمبوڈیا اور مس ویت نام کی انگریزی سے نا واقفیت کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ مس کمبوڈیا کو انگریزی نہیں آتی اور یہاں موجود لوگوں کو کمبوڈیا کی زبان نہیں آتی۔

مس امریکا نے ویڈیو میں مزید کہا تھا کہ مس ویت نام ایسے ظاہر کرتی ہیں جیسے انہیں انگریزی زبان پر عبور حاصل ہے لیکن جب گفتگو کی جائے تو وہ صرف مسکرا جاتی ہیں اور ایک لفظ بھی ادا نہیں کرپاتیں۔

اس ویڈیو میں مس کولمبیا اور مس آسٹریلیا نے بھی مس امریکا کی بات کی تصدیق کی اور کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ مس کمبوڈیا کس سے بات کرتی ہوں گی کیوں کہ انہیں انگریزی نہیں آتی اور دیگر لوگ ان کی زبان سے ناواقف ہیں۔

مس امریکا کے اس متنازعہ بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا، سوشل میڈیا صارفین نے مس امریکا کو خود پسندی اور اپنی زبان و ثقافت پر بلا جواز فخر پر ذہنی مریضہ قرار دیتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔







View this post on Instagram


Regina George, is that you? This is basically like the most dramatic reality show, but condensed into 1 minute lol. @sarahrosesummers hopefully will prove that ignorance will not win you a @missuniverse title...whatever that means these days. This is basically what normalized xenophobia looks like. If she's trying to show empathy, the condescending, intolerant tone tells a different story. A reminder that you're participating in a competition in a country/continent where English is NOT the primary language. Cc: @francesca.hung @valeriamoralesd @rern_sinat (Miss Cambodia) • #sarahrosesummers #rernsinat #valeriamorales #francescahung #missuniverse2018 #missuniverse #missworld #missusa #missaustralia #misscolombia #beautyqueen #beautypageant #pageant #pageantlife #missamerica #wiwt #ootd #realityshow #meangirls #reginageorge #gossip #catty #lol #wtf #dietprada


A post shared by Diet Prada ™ (@diet_prada) on Dec 12, 2018 at 8:39pm PST