بھارت کوسقوط ڈھاکا سانحہ APS کا حساب دینا ہوگا تکمیل پاکستان کانفرنس

کشمیریوں نے پاکستانی پرچم میں لاشیں دفنا کربڑا پیغام دیا


Numainda Express December 17, 2018
16دسمبر انتقام اوردشمن کی نشاندہی کا دن ہے، تکمیل پاکستان کیلیے نظام مصطفیؐ نافذ کرنا ہو گا، حافظ سعید، ابوالخیر زبیر و دیگرکاخطاب

بھارت کو سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس سمیت تمام جرائم کا حساب دینا پڑے گا۔

16دسمبر انتقام اور دشمن کی نشاندہی کا دن ہے، پاکستان کے خلاف چھیڑی گئی جنگ میں بھارت کو بری طرح شکست ہو گی، اتحادی ملک افغانستان میں شکست سے دوچار ہو چکے، بھارت کے سارے سہارے بکھر رہے ہیں، کشمیر میں بھارتی فوج مکمل ناکام ہو چکی، بوکھلاہٹ میں بدترین قتل و غارت گری کی جارہی ہے، کشمیریوں نے پاکستانی پرچم میں لاشیں دفن کر کے بہت بڑا پیغام دیا، پاکستانی قوم بھی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے، پاکستان میں دہشتگردی اورمولانا سمیع الحق کے قتل کی ایف آئی آر بھارت کے خلاف کٹ چکی،قوم یہ زخم بھولنے والی نہیں ہے، نظریہ پاکستان زندہ رہے گا۔

مودی چاہتا ہے کہ پاکستان کو مٹا دیں لیکن وہ سن لے پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرے گا، تکمیل پاکستان کے لیے نظام مصطفی نافذ کرنا ہو گا۔ان خیالات کااظہارمذہبی وسیاسی قیادت نے دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام استنبول چوک مال روڈ پرتکمیل پاکستان کانفرنس میں کیا۔ کانفرنس سے امیر جماعۃالدعوۃ حافظ محمد سعید، صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر،حافظ عبدالرحمن مکی، پیر سید ہارون علی گیلانی، مولانا فضل الرحمان خلیل، مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانا امیر حمزہ،سیف اللہ خالد، محمد یعقوب شیخ، شاہد رشید، علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر ودیگر نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں لاہور اور گردونواح سے تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

حافظ محمد سعید نے کہاکہ مودی نے ڈھاکہ میں کھڑے ہو کر سانحہ مشرقی پاکستان کے جرم کا اعتراف کیا اور کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش بنایا۔ تم دہشت گرد ہواور اس جرم کی سزا تمھیں بھگتنی پڑے گی، میرے خلاف 3 ہزار صفحات پر مشتمل انڈیا نے ایف آئی آر کاٹی ہے۔

ہمیں ہزاروں صفحات کی ایف آئی آر کی ضرورت نہیں، تم نے مشرقی پاکستان کو الگ کیا، پشاور میں معصوم بچوں کا خون بہایا، پاکستان کا پانی بند کیا، بابری مسجد شہید کی تمہارے کیخلاف بھی ان جرائم کی ایف آئی آر کٹ چکی ہے، ڈھاکہ میں جو سازش ہوئی ہم نے اسے قبول نہیں کیا، خطے میں جو جنگ جاری ہے یہ تکمیل پاکستان کی ہے۔ حافظ محمد سعیدنے کہاکہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد یہ مال روڈ پر پہلا پروگرام ہے۔ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ صرف پاکستان نہیں بلکہ تاریخ اسلام کا درد ناک سانحہ ہے۔ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ 65ء میں بھی بھارت نے 71ء جیسی سازش کی لیکن ناکام ہوا۔

مقبول خبریں