سابق رکن اسمبلی عبدالغفور لہڑی کا نا اہلی کا فیصلہ برقرار درخواست خارج

جعلی ڈگری پرالیکشن لڑنا عوامی احساسات اور توقعات سے مذاق کرنے کے مترادف ہے۔ عدالت


APP July 06, 2013
جعلی ڈگری پرالیکشن لڑنا عوامی احساسات اور توقعات سے مذاق کرنے کے مترادف ہے۔ عدالت فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے سابق رکن اسمبلی عبدالغفورلہڑی کی نااہلی کے حوالے سے ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست خارج کردی ہے۔

جمعے کوچیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرلہڑی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے پیش ہوکردلائل دیے اور کہا کہ ان کے موکل کی ڈگری صحیح ہے۔عدالت نے کہاکہ ڈگری 2002 ء میں جعلی قراردی گئی تھی،جعلی ڈگری پرالیکشن لڑنا عوامی احساسات اور توقعات سے مذاق کرنے کے مترادف ہے۔