خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جار ہے ہیں، علی امین گنڈاپور آرہے ہیں، کچھ پتا نہیں ہے تاہم وزیراعلیٰ ہاؤس سے باقاعدہ چینل سے استعفیٰ آیا تو منظور کروں گا۔
گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گورنرفیصل کریم کنڈی نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور وزیر اعظم کو پشاور میں وفاقی کابینہ کے اجلاس بلانے کے لیے بات کی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر ہاؤس میں امن و امان پر وفاقی کابینہ کا اجلاس بلایا جائے، وزیر سے ملاقات کی ہے ایپکیس کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بلانے کی درخواست بھی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی جا رہے ہیں اور علی امین گنڈاپور آرہے ہیں کچھ پتا نہیں ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت لانگ کیا شارٹ مارچ کے بھی قابل نہیں ہے، تاریخ پر تاریخ دینے سے کام نہیں چلتا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سہیل آفریدی ڈرون حملوں کی مذمت کرتا ہے لیکن افغانستان سے کواڈ کاپٹرز کے حملے پر کوئی مذمت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اسمبلی میں افغانستان سے کواڈ کاپٹرز حملوں کے خلاف کوئی قرارداد نہیں لائی اور کیوں خاموش ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے باقاعدہ چینل سے استعفی آیا تو منظور کروں گا۔