چمن کے علاقے بوگرہ روڈ پر دھماکا، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو:فائل

چمن: بوگرہ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن کے علاقے بوگرہ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما حاجی باول آکا سمیت 3 افراد زخمی، دھماکے کے بعد ریسکیو ورکرز نے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔