ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی تھری‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان 

ویب ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
فلم ’باغی تھری‘ میں ٹائیگر کے مدمقابل سارہ خان کو کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

فلم ’باغی تھری‘ میں ٹائیگر کے مدمقابل سارہ خان کو کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

 ممبئی: ٹائیگر شروف کی کامیاب فلم سیریز ’باغی‘ کے اگلے سیکوئل کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔ 

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے ٹائیگر شروف نے انتہائی مختصر عرصے میں انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کرلیا ہے جس کے لیے دیگر اداکاروں کو کافی محنت کرنا پڑی اور ان کی گزشتہ فلم ’باغی ٹو‘ میں اداکاری پر اکشے کمار اور ہریتھک روشن سمیت متعدد اداکاروں نے ان کی تعریف کی۔

ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی ٹو‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کی پہلی فلم تھی جس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فلم سازوں نے اسی وقت ’باغی تھری‘ بنانے کا اعلان کردیا تھا تاہم اب اس سیکوئل کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔

بالی ووڈ تجزیہ کار ترن آدارش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں ’باغی تھری‘ کا ابتدائی پوسٹر اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ’وہ واپس آئے گا‘ جب کہ ساجد نڈیاڈ والا کی فلم سیریز میں پچھلے سیکوئل کی طرح ’باغی تھری‘ کی ہدایت کاری بھی احمد خان ہیانجام دیں گے۔

واضح رہے فلم ’باغی تھری‘ کے حوالے سے چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان کو ٹائیگر شروف کے مدمقابل کام کرنے کی پیشکش کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اس خبر کوبھی پڑھیں؛ سارہ خان کو ’باغی تھری‘ میں کام کی پیشکش

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔