- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
دوست ممالک سے ملنے والی رقم اِس سال کا خسارہ پورا کرنے کیلیے کافی ہے، اسد عمر
اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اورچین سے مجموعی طورپر12 ارب ڈالرز حاصل ہوں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق فاروق نائیک کے زیرصدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمرنے کمیٹی کو بریفنگ دیتے کہا کہ سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز مل چکے ہیں اورآئل فیسلیٹی جنوری سے شروع ہوجائے گی، اگلے تین سال ماہانہ 27 کروڑڈالرز کا تیل سعودی عرب سے ادھارملے گا، سعودی عرب سے قرض کی مجموعی رقم 6 ارب ڈالرز ہوگی، متحدہ عرب امارات سے مذاکرات بھی آخری مراحل میں ہیں اورآئند چند دنوں میں معاملات طے پا جائیں گے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اورچین سے مجموعی طورپر12 ارب ڈالرزحاصل ہوں گے اورتینوں ممالک سے حاصل ہونے والی رقم رواں سال کا خسارہ پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔
وفاقی وزیراسد عمرنے کہا کہ یواے ای کے علاوہ چین سے مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں، میں حلف لینے کے دس دن بعد سے آئی ایم ایف سے رابطے میں ہوں، ہم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل میں تجاویزمانگی تھیں، ماسوائے ایک کے تمام معیشت دانوں نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی تجویزدی جب کہ آج بھی میری آئی ایم ایف حکام سے وڈیوکانفرنس ہوگی اورامید ہے مزید پیش رفت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔