چین کا امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل

خلا کو میدان جنگ بنانا تباہ کن ہوگا، ترجمان چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک December 20, 2018
خلا کو میدان جنگ بنانا تباہ کن ہوگا، ترجمان چینی وزارت خارجہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چین نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کیلیے تباہ کن ہوگا۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ہوا چنینگ نے پریس بریفنگ کے دوران امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خلا کو امن کا مقام رہنے دیا جائے اور اسلحہ کے انبار نہ لگائے جائیں۔