- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سال طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
یاسر شاہ کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی، 10 ویں پوزیشن پر آگئے
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پرتھ ٹیسٹ کے اختتام پر نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے تحت ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شاندار 123 رنز کی اننگز سے انہیں 14 پوائنٹس ملے جس سے ان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 934 تک پہنچ گئی۔دوسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کے ساتھ کوہلی کے پوائنٹس کا فرق 7 سے بڑھ کر 19 ہوگیا ہے۔ ولیم سن بھی کیریئر بیسٹ پوائنٹس 915 تک رسائی پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ میں ہونے والی تلخی پر ویرات کوہلی اور ٹم پین نے مٹی ڈال دی
اس فہرست میں تیسرا نمبر سابق آسٹریلوی قائد اسٹیو اسمتھ کا ہے جو ایک سال سے کرکٹ نہ کھیلنے کے باوجود اپنی تیسری پوزیشن قائم رکھنے میں سرخرو ہیں۔ ان کے مجموعی پوائنٹس 892 ہیں۔ ٹاپ ٹوئنٹی میں صرف اظہر علی واحد پاکستانی بلے باز ہیں جو 9 ویں پوزیشن رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یاسر شاہ کی ترقی
باؤلنگ میں جنوبی افریقہ کے رباڈا کی بادشاہت برقرار ہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستانی پیسر محمد عباس کی چوتھی پوزیشن ہے۔ ٹاپ ٹوئنٹی فہرست میں دوسرے پاکستانی یاسر شاہ ہیں جن کا دسواں نمبر ہے۔ وہ ایک درجہ تنزلی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں اور ان کے 757 پوائنٹس ہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 758 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔
آل راونڈر کی فہرست میں شکیب الحسن ٹاپ پر ہیں جبکہ ٹاپ فائیو میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔