پرتھ ٹیسٹ میں ہونے والی تلخی پر ویرات کوہلی اور ٹم پین نے مٹی ڈال دی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 19 دسمبر 2018
سخت مقابلوں کے دوران اس طرح کی باتیں ہو جاتی ہیں، بھارتی کپتان۔ فوٹو: گیٹی

سخت مقابلوں کے دوران اس طرح کی باتیں ہو جاتی ہیں، بھارتی کپتان۔ فوٹو: گیٹی

پرتھ: پرتھ ٹیسٹ میں ہونے والی تلخی پر ویرات کوہلی اور ٹم پین نے مٹی ڈال دی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہاکہ سخت مقابلوں کے دوران اس طرح کی باتیں ہو جاتی ہیں، ان کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، جو کچھ بھی ہوا میدان میں رہ گیا، اب کوئی رنجش نہیں۔

دوسری جانب ٹم پین نے کہا کہ دونوں ٹیمیں جیتنا چاہتی تھی، سخت مقابلے کی فضا میں اگر کوئی بات ہو گئی تو اتنی اہمیت نہیں رکھتی، ویرات کوہلی کا رویہ میرے لیے کسی پریشانی کا باعث نہیں بنا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔