انڈر19 ایشیا کپ سیمی فائنل: بنگلادیش کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان ٹیم بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے


اسپورٹس ڈیسک November 12, 2026

انڈر19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بنگلادیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

عمان کے الامیرات کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے سیمی فائنل میں گروپ اے کی ناقابل شکست اور دفاعی چیمپئن پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جہانگیر بلال کی جگہ حیام خان اور محمد حذیفہ کی جگہ علی رضا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آج ہی کھیلے جارہے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان ٹیم بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

ایونٹ کا فائنل 14 نومبر بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔