جمہوریہ چیک کی کان میں دھماکے سے 13 ہلاکتیں

کوئلے میتھین کان میں دھماکا احتیاطی تدابیر کے فقدان کے باعث ہوا اور ناکافی سہولیات کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا


ویب ڈیسک December 21, 2018
میتھین کان میں دھماکا احتیاطی تدابیر کے فقدان کے باعث ہوا۔ فوٹو : فائل

LONDON: جمہوریہ چیک میں کوئلے میتھین کی کان میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 13 کان کن ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی یورپی ملک جمہوریہ چیک میں واقع کوئلے میتھین کی کان (CMM) میں اچانک زوردار دھماکا ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 13 کان کن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 10 سے زائد زخمی کان کنوں کو نکالا، زخمیوں کو قریبی اسپتال متقل کردیا گیا ہے جہاں 6 کان کنوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی بری طرح جھلس گئے ہیں، زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کان کی ملکیت رکھنی والی کمپنی او کے ڈی نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے، ہلاک ہونے والے کان کنوں میں 11 پولینڈ کے رہائشی اور 2 مقامی افراد ہیں۔