محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی کی پیش گوئی کردی

درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک December 24, 2018
جمعے کو شہر کا پارہ دوبارہ سے معمول پر آجائے گا، چیف میٹرولوجسٹ :فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہر قائد میں سردی کی 2 روزہ لہر کا عندیہ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے شہری شدید سردی کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے شہر میں سردی کی دو روزہ لہر کی آمد کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت موسمیاتی دباؤ کی وجہ سے بڑھے گی، بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے تاہم جمعے کو شہر کا پارہ دوبارہ سے معمول پر آجائے گا۔