صوابی میں بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اہلکار جاں بحق

بم اسکول کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس


INP/ July 08, 2013
بم اسکول کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس فوٹو: فائل

جمال آباد میں بم پھٹنے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس كے مطابق بم اسکول کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ كے اہلكار موقع پر پہنچے تاہم بم ناکارہ بنائے جانے کے دوران اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے انچارج عالمگیر شاہ اور ہیڈ کانسٹیبل جنید خان جاں بحق ہوگئے اور اسکول کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

مقبول خبریں