میکسیکن ریاست کی گورنر شوہر سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 25 دسمبر 2018
مارتھا اریکا ملک میں حزب اختلاف کی اہم رہنما تھیں۔ فوٹو : رائٹرز

مارتھا اریکا ملک میں حزب اختلاف کی اہم رہنما تھیں۔ فوٹو : رائٹرز

میکسیکو سٹی: ہیلی کاپٹر حادثے میں میکسیکو کی ریاست وسطی پوئبلا کی گورنر مارتھا اریکا اور اُن کے شوہر رافیل مورینو سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست وسطی پوئبلا کی گورنر مارتھا اریکا کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر پرواز بھرتے ہی حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں خاتون گورنر سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں وسطی پوئبلا کی نومنتخب گورنر مارتھا اریکا، اُن کے شوہر سابق سینیٹر رافیل مورینو، پائلٹ، معاون پائلٹ اور ایک نامعلوم مسافر شامل ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

گورنرمارتھا اریکا اپنے شوہر سنیٹر رافیل مورینو کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں۔

نومنتخب گورنرمارتھا اریکا اپنے شوہر سینیٹر رافیل مورینو کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں۔

میکسیکوکے نومنتخب صدر نے ہیلی کاپٹر حادثے میں گورنر سمیت 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گورنر مارتھا اریکا ملک میں حزب اختلاف کی اہم رہنما تھیں اور دس دن قبل ہی گورنر کے عہدے کا حلف اُٹھایا تھا جب کہ اُن کے شوہر بھی گورنر اور سینیٹر رہ چکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔