شوبز ستاروں کا بابائے قوم کو خراج عقیدت

کرکٹ و شوبز اسٹارز نے بابائے قوم کو 143 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


ویب ڈیسک December 25, 2018
کرکٹ و شوبز اسٹارز نے بابائے قوم کو 143 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا فوٹوانسٹاگرام

شوبز اسٹارز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو ان کے 143 واں یوم ولادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

نامور اداکار اور میزبان حمزہ علی عباسی نے بابائے قوم کے یوم پیدائش پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے لکھا 'میں تصور کرسکتاہوں اس وقت قائد کے چہرے پر یہ دیکھ کر مسکراہٹ ہوگی کہ پاکستان اب کسی محافظ کے بغیر آگے بڑھ رہاہے، اور اس سرزمین لوٹنے والوں اور نقصان پہنچانے والوں کو آہستہ آہستہ سزا ہورہی ہے'۔



اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے انسٹاگرام پربابائے قوم کی یوم پیدائش پر مبارکباد دی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BrzNkAmgxo9/"]

سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی ٹوئٹر پر قائد اعظم کی ایک یادگار تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا 'بابائے قوم کو سلام ،عظیم نقطہ نظر کے ساتھ عظیم رہنما۔'



اداکارہ آمنہ شیخ نے انسٹاگرام پر لکھا'جب ملک ہماراہے، تو پھر اسے ہم ہی نے سنوارنا ہے۔'

[instagram-post url="
"]

اداکار فیصل قریشی نے قائد اعظم محمد علی جناح کا ایک خوبصورت قول ٹوئٹ کیا 'بہترین کی امید رکھو، اور بدترین کے لیے تیار رہو۔'



قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اس موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بابائے قوم کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔'