رمضان کیلیے گوشت کھجلے اور سموسوں کی قیمت مقررکردی گئیں

بیکری ایسوسی ایشن کی کمشنر کراچی کو قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی


Business Reporter July 09, 2013
بیکری ایسوسی ایشن کی کمشنر کراچی کو قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی. فوٹو:فائل

کنٹرولر جنرل آف پرائسز کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ماہ رمضان کے لیے گوشت، نمکو بیکری آئٹمز، کھجلہ پھینی، پکوڑے اور سموسے کی قیمتیں مقرر کردی ہیں۔

ایڈیشنل کمشنر ٹو حاجی احمد کے زیر صدارت گزشتہ روز ہونیو الے اجلاس میں بیکری نمکو ایسوسی ایشن نے گزشتہ رمضان کے نرخ اس سال بھی برقرار رکھنے اور کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمتیں گزشتہ سال کی سطح پر رکھی گئی ہیں، میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بکرے کے گوشت کی قیمت 550 روپے کلو، گائے کے ہڈی والے گوشت کی قیمت280 روپے، بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت 320 روپے کلو جبکہ بچھیا کے گوشت کی قیمت330 روپے کلو مقرر کردی گئی، کراچی ایسوسی ایشن آف سوئٹ اینڈ نمکو ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی احمد نے کہا کہ کمشنر کراچی کی واضح ہدایات ہیں کہ رمضان میں صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔



پکوڑوں کی قیمت232روپے کلو سے کم کرکے 200 روپے، قیمے کے سموسوں کی قیمت 132 روپے درجن، درجہ دوم سموسوں کی قیمت 96روپے درجن، آلو کے سموسے درجہ اول کی قیمت 132روپے درجن، درجہ دوم سموسوں کی قیمت 96 روپے درجن، مکس پکوڑے درجہ اول کی قیمت200 روپے، درجہ دوم کی قیمت 160روپے، کھجلہ پھینی درجہ اول 240 روپے، درجہ دوم 180 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے۔

مقبول خبریں