پانی اور صحت کے معاملات میں التوا برداشت نہیں کیا جائے گا، چیف جسٹس

ویب ڈیسک  جمعـء 28 دسمبر 2018
چیف جسٹس نے وفاقی حکومت سے نیا گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق ٹائم شیڈول طلب کرلیا

چیف جسٹس نے وفاقی حکومت سے نیا گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق ٹائم شیڈول طلب کرلیا

لاہور: چیف جسٹس نے نیا گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق وفاقی حکومت ٹائم شیڈول طلب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے معاملات میں التوا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں نیا گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں وفاقی وزراء خسرو بختیار اور فیصل واڈا پیش ہوئے، چیف جسٹس نے وفاقی حکومت سے نیا گاج ڈیم کی تعمیر سے متعلق ٹائم شیڈول طلب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو افتتاح کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں ڈیم کی تعمیر کا ٹائم فریم دے دیں۔

وفاقی وزیربرائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ خسرو بختیار نے عدالت کو بتایا کہ حکومت آبی وسائل کو خاص اہمیت دے رہی ہے ، بھاشا اور مہمند ڈیم بھی ہماری ترجیح میں شامل ہیں جب کہ نیا گاج ڈیم کیلئے وزرات خزانہ اور وزارت پانی بجلی سے رابطہ کررہے ہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پانی اور صحت کے معاملات میں التوا برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر عدالت مداخلت نہ کرے تو معاملات التوا کا شکار ہو جاتے ہیں، بیوروکریسی کے معاملات کی وجہ سے معاملہ التوا کا شکار نہ ہو لہذا تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت معاملات میں سمری وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس پڑی رہتی ہے،  وزیراعلی پنجاب پاس بہت سی سمریز ایسی ہیں جو دو گھنٹے بھی نہیں رکنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔