ممبئی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 3 تر عمر رسیدہ خواتین شامل ہیں


ویب ڈیسک December 28, 2018
ہلاک ہونے والوں میں 3 تر عمر رسیدہ خواتین شامل ہیں فوٹو : بھارتی میڈیا

ISLAMABAD: بھارت کے شہر ممبئی میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی 15 منزلہ رہائشی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ میں 5 افراد بری طرح جھلس کر ہلاک جب کہ 5 شدید زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 3 عمر رسیدہ خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 11 ویں منزل میں لگی آگ پر قابو پالیا، 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نہایت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے لگتا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث لگی۔