کرتارپورکوریڈور پاکستان کی طرف تعمیر بھارت کی طرف کچھ نہیں

بھارت کی جانب سے ابھی تک تعمیراتی کام شروع نہیں ہوسکا تاہم تمام پیپرورک مکمل کرلیا ہے۔


Numainda Express December 29, 2018
بھارت کی جانب سے ابھی تک تعمیراتی کام شروع نہیں ہوسکا تاہم تمام پیپرورک مکمل کرلیا ہے۔ فوٹوفائل

PESHAWAR: پاکستان کی طرف سے کرتارپورکوریڈورکی تعمیرکا کام تیزی سے جاری ہے۔

ایک ماہ کے دوران دریائے راوی پر800 میٹرطویل پل کے لیے بنیادی ڈھانچہ مکمل کرلیاگیا ہے جبکہ مرکزی سڑک کی بنیاد کے لیے پتھربھی ڈالاجاچکا ہے، ادھرگورداسپورمیں واقع ڈیرہ بابانانک جہاں بھارتی پنجاب کی حکومت نے پاکستان سے پہلے سنگ بنیادرکھا تھا وہاں تعمیراتی کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔

مشرقی پنجاب کی حکومت نے کرتارپورکوریڈورکی تعمیرکے لیے ڈیولپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کی تھی جس کے سربراہ مشرقی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندرسنگھ خود ہیں ، کمیٹی کے ایک سینئرممبر سکھجیندرسنگھ رندھاوانے نمائندہ ایکسپریس کے رابطہ کرنے تسلیم کیا کہ ان کی سائیڈ میں ابھی تک تعمیراتی کام شروع نہیں ہوسکا تاہم ہم نے تمام پیپرورک مکمل کرلیا ہے۔

مقبول خبریں