نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی

عدالت نے 4 نومبر کو ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا


محمد ہارون November 02, 2026
فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو کل ملاقات کی اجازت دے دی۔

ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی اور ملاقات کے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے 4 نومبر کو ڈی سی لاہور کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے نظر بندی کی درخواست پر جواب بھی طلب کرلیا۔