یورپی یونین پاکستان کو10کروڑ یورو دے گی معاہدہ طے پاگیا

سیکریٹری اقتصادی امور نور احمداور یورپی سفیرجین فرانکوئس کاوٹئین نے دستخط کیے


Numainda Express December 29, 2018
یورپی یونین کے سفیر جین فرانکوئس اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد مصافحہ کررہے ہیں

یورپی یونین 2 منصوبوں کیلیے پاکستان کو10کروڑ یورو(15ارب 94 کروڑ 20 لاکھ روپے) فراہم کرے گی۔

اس ضمن میں پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان معاہدہ طے پاگیاہے، معاہدے پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز یہاں اقتصادی امور ڈویژن میں ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد جبکہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں تعینات ای یو سفیرجین فرانکوئس کاوٹئین نے دستخط کیے۔

یورپی یونین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے فنڈ میں سے5کروڑ یورو ڈیولپمنٹ بذریعہ توسیع شدہ تعلیمی پروگرام(ڈی ای ای پی) کیلیے اور 5کروڑ یوروگروتھ برائے دیہی ترقی وپائیدار ترقی(جی آر اے ایس پی) کے تحت خرچ کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں