سونے کی قیمتوں میں مسلسل 6 روز کمی کے بعد آج بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 2400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا


اسٹاف رپورٹر November 02, 2026

کراچی:

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج 6 دن کے وقفے کے بعد اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں 24 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3 ہزار 896 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 12 ہزار 136 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح  مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 53 ہزار 340 روپے  ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 488 روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 86 روپے کے اضافے سے 4 ہزار 705 روپے کی سطح پر آگئی۔