کوٹلی میں اسپتال ملازم کی آپریشن تھیٹر میں مریضہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش

ویب ڈیسک  بدھ 2 جنوری 2019
چیخ و پکار سن کر ملزم آپریشن تھیٹر سے بھاگ گیا، مریضہ کا بیان :فوٹو:فائل

چیخ و پکار سن کر ملزم آپریشن تھیٹر سے بھاگ گیا، مریضہ کا بیان :فوٹو:فائل

مظفرآباد: آپریشن تھیٹر میں اسپتال ملازم نے مریضہ کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیرکے شہر کوٹلی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مریضہ کے بقول اسپتال ملازم نے زیادتی کی کوشش کی۔

مریضہ کو ڈیلیوری کے بعد جب وارڈ منتقل کیا گیا تو اس نے روتے ہوئے بیان دیا کہ آپریشن تھیٹر میں اسپتال کے ملازم سلیم نے اسے جبراً زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم میری چیخ و پکار پر وہ آپریشن تھیٹر سے باہر بھاگ گیا۔

مریضہ کے شوہر نے تھانہ کوٹلی میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی جب کہ  پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔