سنجے دت اپنی بیوی سے کتنے پریشان سلمان نے راز کھول دیا

سلمان خان نے سنجے دت کی نقل اتارتے ہوئے بتایا کہ کس طرح وہ اپنی بیوی سے پریشان ہیں


ویب ڈیسک January 03, 2019
سلمان خان کی شادی بالی ووڈ کا بڑامسئلہ بنی ہوئی ہے فوٹوفائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سنجے دت کی نقل اتار کر بتارہے ہیں کہ سنجے دت اپنی بیوی سے کتنے پریشان ہیں۔

سلمان خان کی شادی بالی ووڈ کا بڑامسئلہ بنی ہوئی ہے اور ہر کوئی انہیں شادی کرنے کے لیے قائل کرتارہتا ہے جن میں ان کے دوست اداکار سنجے دت بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان کپل کے کامیڈی شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سنجے دت کی نقل اتارتے ہوئے بڑے ہی مزاحیہ انداز میں بتایا کہ کس طرح سنجے دت اپنی بیوی سے تنگ آئے ہوئے ہیں۔

سلمان خان نے بتایا ایک بار سنجو بابا مجھے شادی کرنے کے لیے قائل کرتے ہوئے کہہ رہے تھے''بھائی جان تمہیں شادی کرلینی چاہئے، اسی وقت ان کے فون کی گھنٹی بجی لیکن انہوں نے نظر انداز کرکے دوبارہ مجھ سے کہا جب تم شوٹنگ سے واپس آتے ہو تو بیوی تمہارا انتظار کرتی ہے ایک بار پھر سنجو بابا کے فون کی گھنٹی بجی لیکن انہوں نے اسے دوبارہ نظر انداز کردیا اور مجھے شادی کے فائدے بتاتے ہوئے کہا شادی دنیا کی بہترین چیز ہے ایک بار پھر ان کے فون کی گھنٹی بجی اور اس بار انہوں نے سخت پریشانی کے عالم میں کہا ایک منٹ بھائی جان میری بیوی کا فون ہے پہلے میں اس سے بات کرلوں۔''

سلمان خان کے مزاحیہ انداز میں یہ بتانے پر کہ سنجے دت اپنی بیوی سے کتنے پریشان ہیں تمام لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا، سلمان خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر صاف اندازہ ہورہا ہے کہ وہ سنجے دت کی پریشانی کو دیکھ کر ہی شادی نہیں کررہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BsFXPomgCrX/"]

مقبول خبریں