مہیلا جے وردنے 400 ون ڈے میچز کھیلنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے

جے وردنے دنیا کے واحد پلیئر ہیں جنھوں نے دو مرتبہ مسلسل 100 ون ڈے میچز کھیلنے کا کارنامہ انجام دیا


Sports Desk July 12, 2013
جےوردنے نے مئی 1999 سے مارچ 2003 تک مسلسل 119 ون ڈے میچز میں سری لنکا کی نمائندگی بھی کی۔ فوٹو: فائل

لاہور: سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردنے 400 ون ڈے میچز کھیلنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔

بھارت کیخلاف ٹرائنگولر سیریز کا فائنل کھیل کر وہ اس سنگ میل پر پہنچے، اس سے قبل بھارتی ٹنڈولکر اور سری لنکا کے ہی جے سوریا یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔ جے وردنے دنیا کے واحد پلیئر ہیں جنھوں نے دو مرتبہ مسلسل 100 ون ڈے میچز کھیلنے کا کارنامہ انجام دیا، انھوں نے مئی 1999 سے مارچ 2003 تک مسلسل 119 ون ڈے میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی، نومبر 2005 سے دسمبر 2009 کے دوران انھوں نے 122 ون ڈے میچز کھیلے۔

ان کے علاوہ آرنلڈ رسل دوسرے سری لنکن کرکٹر ہیں جنھوں نے مسلسل 100 ایک روزہ میچز کھیلے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی لینڈرز کے اب تک مجموعی طور پر 693 میچز میں سے 57 فیصد میں جے وردنے اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے