امریکا مردہ تصور کی جانے والی خاتون نے آپریشن تھیٹر میں اچانک آنکھیں کھول دیں

کولین کو دوبارہ زندگی ملنے پر اس کی والدہ اور دیگر پیارے خوشگوار حیرت میں پڑگئے۔


Net News July 12, 2013
کولین کو دوبارہ زندگی ملنے پر اس کی والدہ اور دیگر پیارے خوشگوار حیرت میں پڑگئے۔ فوٹو : اے ایف پی

نیویارک میں ایک خاتون جسے مردہ قرار دے کر اس کے اعضاالگ کیے جانے کے لیے ڈاکٹرز تیاری کررہے تھے کہ اسی دوران خاتون نے اچانک آنکھیں کھول کرسب کو دہشت زدہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کولین برنس نامی خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دینے کے بعد اس کے خاندان نے مرحومہ کے اعضا عطیہ کرنے کی اجازت دے دی۔ جیسے ہی 41 سالہ خاتون کو آپریشن تھیٹر میں لایا گیا تو اس نے اچانک آنکھیں کھول دیں اور ڈاکٹروں سے لائٹ بندکرنے کی درخواست کردی، اس واقعے نے ڈاکٹروں کو ہلا کر رکھ دیا اور انھیں سمجھ نہیں آیا کہ وہ اتنی بڑی غلطی کیسے کرگئے۔ کولین کو دوبارہ زندگی ملنے پر اس کی والدہ اور دیگر پیارے خوشگوار حیرت میں پڑگئے۔

مقبول خبریں